چونیاں:منشیات فروش 10کلو چرس سمیت پکڑا گیا

چونیاں:منشیات فروش  10کلو چرس سمیت پکڑا گیا

تلونڈی(نامہ نگار) چونیاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مولا پور روڈ پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران ملزم شکیل عرف شکیلی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔۔۔

پولیس کے مطابق ملزم یہ منشیات چونیاں میں سپلائی اور فروخت کیلئے لا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف منشیات کے سات مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔تھانہ صدر چونیاں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...