شوہر کابیوی پر اینٹوں سے تشدد، دانت توڑدئیے

شوہر کابیوی پر اینٹوں سے  تشدد، دانت توڑدئیے

بصیرپور(نامہ نگار)بصیرپور کے محلہ رحمان پورہ کی رہائشی 4بچوں کی ماں پر شوہر کااینٹوں سے تشدد، دانت توڑدئیے ، بال موٹرسائیکل سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا۔

 فوزیہ کی شادی 11سال قبل پیراں والاکھوہ کے اللہ دتہ سے ہوئی تھی ، گزشتہ روز اللہ دتہ نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی فوزیہ کے چہرے اوربدن کے مختلف حصوں پراینٹوں کے وارکرکے دانت توڑدیااور نیم بے ہوش ہونے پراسے سرکے بالوں سے موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ کر شارع عام پر گھسیٹتارہا۔اہل دیہہ نے جمع ہوکر خاتون کو بچایا اور اسکے لواحقین کو اطلاع دی۔، جس پر خاتون کے بھائی غلام مصطفی نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...