پنکھے سے کرنٹ لگنے پر نوجوان جاں بحق
پاکپتن(خبرنگار)پاکپتن کے علاقہ بائی پاس روڈ محلہ حسن پورہ میں پنکھے سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 22 سالہ حیدر گھر میں پیڈسٹل فین آن کرنے لگا، پنکھا شاٹ ہونے پر بجلی کا شدید کرنٹ لگنے پرچل بسا۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا، تاہم نوجوان پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments