9ماہ پرانا اغوا کیس:پھوپھی قتل کرکے صحن میں دفن کرنیوالے 2بھتیجے گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ صدر پولیس نے پھولنگرکے علاقہ نتھے جاگیر میں 70 سالہ خاتون کے اغوا کا 9 ماہ پرانا معمہ حل کردیا۔
سگے بھتیجوں نے پھوپھی سرداراں بی بی کو جائیداد کی خاطر قتل کر کے صحن میں دفن کر دیا۔ مقتولہ کے بھائی رشید کے مقدمہ درج کرانے پر قتل میں ملوث دونوں سگے بھتیجوں کو گرفتارکرکے نشاندہی پر قبر کشائی کروا کر صحن سے لاش برآمد کر لی۔ ملزمان عمران اور شان علی نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد ہتھیانے کی غرض سے اپنی پھوپھی کو دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا اور لاش اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کر دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments