لیپ ٹاپ سکیم فیزٹو،طلبہ کی نادرا سے تصدیق کرانے کا فیصلہ
لیپ ٹاپ تقسیم کیلئے وزیراعلیٰ سے باضابطہ منظوری کے بعد شیڈول جاری کیا جائیگا
لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم فیز 2کے حوالے سے لیپ ٹاپ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں شامل طلبہ کی تصدیق نادرا کے ذریعے کرائی جائے گی ۔اجلاس میں طلبہ کی نادرا سے تصدیق کے اصولی فیصلے کی منظوری دی گئی تاہم لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔سرکاری حکام مطابق لیپ ٹاپ کی تقسیم کیلئے وزیراعلی ٰپنجاب سے سمری کے ذریعے باضابطہ منظوری حاصل کی جائے گی جس کے بعد شیڈول جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن تاحال دوسرے مرحلے کا مکمل شیڈول تیار نہیں کر سکا جس کے باعث ہزاروں طلبہ بے چینی سے اعلان کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق ساہیوال ڈویژن میں پہلے مرحلے کے متعدد اہل طلبہ بھی اب تک لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے جس پر طلبہ نے جلد از جلد تقسیم کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments