تھانیدار کی ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی پرمیرٹ پر تفتیش کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر )تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور بچی سے دورانِ حراست تھانیدار کی جانب سے مبینہ زیادتی کے سنگین واقعے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ کے۔۔۔
حکم پر تفتیشی افسر فریال ملک پیش ، پراسیکیوٹر جنرل نے لائن آف انکوائری جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ تفتیش میرٹ اور قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے ۔ پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایت کی کہ مبینہ جرم میں ملوث پولیس افسر سمیت تمام ذمہ دار عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے متاثرہ بچی اور اسکے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ قانون کے رکھوالوں سے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments