جعلی چیک کیس پر ضمانت مسترد ملزم احاطہ ہائیکورٹ سے فرار

جعلی چیک کیس پر ضمانت مسترد  ملزم احاطہ ہائیکورٹ سے فرار

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 26 لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔۔۔

جس پر ملزم راحت احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ جسٹس صادق محمود خرم نے درخواست پر سماعت کی ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ملزم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے پلاٹ فروخت کا سودا ہوا تھا، ملزم نے 26 لاکھ کا چیک دیا گیا جو ڈس آنر ہوگیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...