ایلیٹ اورینٹیشن کورس اگلے رینک میں ترقی کیلئے لازمی قرار

 ایلیٹ اورینٹیشن کورس اگلے  رینک میں ترقی کیلئے لازمی قرار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک تک ترقیوں میں تاخیر کی بڑی وجہ سامنے آگئی ۔۔۔

آئی جی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے ایلیٹ اورینٹیشن کورس کو اگلے رینک میں ترقی کیلئے لازمی قرار دیدیا ۔جاری مراسلے کے مطابق اب کوئی بھی افسر ایلیٹ اورینٹیشن کورس مکمل اور پاس کیے بغیر اگلے رینک میں ترقی حاصل نہیں کرسکے گا۔ گزشتہ برسوں میں متعدد افسروں کو ای او سی پاس کیے بغیر ہی ترقی دیدی گئی تھی، جسکے بعد اس معاملے کا باقاعدہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی جی نے 2012 سے ابتک ای او سی میں ناکام رہنے والے اے ایس آئیز کی فہرست طلب کرلی ہے۔ ، ای او سی میں فیل سب انسپکٹرز کی فہرست بھی متعلقہ حکام سے سات روز کے اندر طلب کرلی گئی ہے ۔ احکامات پر عمل نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی ہو گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...