ایس ایم ایز کی فنانسنگ کو فروغ دیا جائے گا:چیف منیجر سٹیٹ بینک
لاہور(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کے چیف منیجر انصر افتخار بٹ نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں)کی فنانسنگ بڑھانے کیلئے نئی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے ۔۔
جسکے تحت ایس ایم ایز کی فنانسنگ کو فروغ دیا جائے گا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس کے دورہ پر کیا۔ قائم مقام صدر لاہور چیمبر تنویر شیخ نے اس موقع پر کہا ایس ایم ایز کیلئے صرف کولیٹرل بیسڈ فنانسنگ پر انحصار کی بجائے متبادل فنانسنگ ماڈلز متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے نے تجویز دی کہ لاہور چیمبر میں سٹیٹ بینک کا مستقل ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ کاروباری برادری کے مسائل براہ راست حل کیے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments