کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے 25 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ۔۔۔

انہوں نے صدر کسان اتحاد میاں عمیر دیگر عہدیداران کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کسانوں کو گندم سے 22 سو ارب کا نقصان ہوا، کسانوں کے تمام منصوبے صرف ٹھیکیداروں کیلئے ہیں، کسانوں کی جو صورتحال ہے اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں، استعفی ٰنہ دیا تو ملک گیراحتجاج کرینگے ۔آرمی چیف سے کہتا ہوں جب تک کرپٹ حکمرانوں کو نہیں ہٹایا جائے گا ملک ترقی نہیں کرے گا ۔تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دینے جا رہے ہیں، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب سب نے ہمارے ساتھ ظلم کیا، کسانوں کو گنے کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں،غریب کسان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ،35 لاکھ میٹرک ٹن گندم باہر سے منگوائی گئی جب کسان کی گندم تیار تھی، بدقسمتی تب ہوئی جب وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم نہ خریدنے کا اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...