مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر کانسٹیبل ساتھی ملزم سمیت گرفتار

مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر کانسٹیبل ساتھی ملزم سمیت گرفتار

تھانہ ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی،ملزموں سے ناجائز پسٹل،موٹر سائیکل برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر )تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں مبینہ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیاگیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کانسٹیبل حذیفہ کو ساتھی ملزم ہاشم سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزموں سے 30 بور ناجائز پسٹل اور موٹر سائیکل برآمدکر لی گئی ۔ پولیس اہلکار کی مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر بلاامتیاز قانونی ومحکمانہ کارروائی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے ، کوئی قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ محکمہ پولیس میں احتساب کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔پولیس فورس میں کالی بھیڑوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، قانون توڑنے پر سخت کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...