ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو تھانوں میں بندکرنے کاحکم
17مقامات پر ٹیمیں تعینات ،ڈیفالٹر ز کو 14سروسز کی فراہمی محدود
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو پکڑے جانے کی صورت میں تمام واجب الادا چالان جمع کرانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے نادہندہ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کارروائی کے لیے مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، فیروزپور روڈ اور وحدت روڈ سمیت شہر کے 17 اہم مقامات پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ای چالان ڈیفالٹرز کو پولیس کی 14 اہم سروسز کی فراہمی محدود کر دی گئی ہے ۔ نادہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بعض سروسز، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویریفکیشن سمیت دیگر سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سیف سٹی، پولیس خدمت مراکز اور لائسنس سسٹم کو آپس میں منسلک کر دیا گیا ہے ، جس کے باعث ای چالان نادہندگان کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی مزید مؤثر ہو گی۔سگنل توڑنے ، لین لائن کی خلاف ورزی، ون وے کی خلاف ورزی، دھواں چھوڑنے سمیت 22 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments