میئر کا توری بنگش روڈ کا معائنہ، 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر

میئر کا توری بنگش روڈ کا معائنہ، 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر

ایک ارب کا منصوبہ اورنگی اور کیماڑی کو حب ریور روڈ سے منسلک کرے گامنصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئینگی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زیرِ تعمیر توری بنگش روڈ کے ترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ اس موقع پر محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میئر کو تفصیلی بریفنگ دی۔میئر نے کہا کہ توری بنگش روڈ ضلع غربی اورنگی اور کیماڑی کو حب ریور روڈ سے منسلک کرنے والا اہم متبادل راستہ ہوگا، تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے سے ان علاقوں کے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور روزانہ ہزاروں شہریوں کا سفر آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ توری بنگش روڈ پر نیا برساتی نالہ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا کام آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا، ہمارا ہدف ہے کہ 30 ستمبر سے قبل سڑک کو مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ توری بنگش روڈ ضلع غربی اورنگی اور کیماڑی کے عوام کا ایک اہم مسئلہ تھا، اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت مزید آسان ہوگی، متبادل راستہ فراہم ہونے سے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ برساتی نالے کی تعمیر بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے جس سے بارش کے دوران پانی کی نکاسی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...