سکول فار دی بلائنڈ کے طلبا و طالبات کاشاندار نتیجہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025-26 میں عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ سکول فار دی بلائنڈ کے طلبا و طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
سکول کی طالبہ شمائلہ رفیق نے 949 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ دیگر کامیاب طلبا و طالبات میں عمر عمران، محمد ریحان، محمد احسان الرحمن، علی رضا، شرمین فاطمہ، سمیہ فاطمہ، سمرا منائل، نمرہ توفیق اور محمد حمزہ نے بھی امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments