تحریک انصاف پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے :خرم منج

 تحریک انصاف پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے :خرم منج

سیاسی قوتوں کو قومی مفاد میں مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، ہم حقیقی جمہوری اقدار کے فروغ کے ضامن ہیں اور پارٹی کی جدوجہد پرامن طور پر جاری رکھی جائے گی جس کا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اداروں کا استحکام، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنانا ہے ۔ملک کے روشن مستقبل کے لیے سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور جمہوری تسلسل ناگزیر ہے ، تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات کے باوجود قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور جمہوری اصولوں کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...