چھانگا مانگا مین روڈ پر ڈاکوناکا،متعدد مسافر لٹ گئے
ڈاکوئوں نے گاڑیاں روک کر تشدد بھی کیا، پولیس گشت غیرفعال ہوکر رہ گیا
الہ آباد (نمائندہ دنیا)چونیاں سرکل لٹیروں کے سپرد، پولیس گشت نظام غیر فعال، چھانگا مانگا جنگل میں پناہ لئے ڈاکوؤں کا جنگل سے گزرتی مین روڈ پر ناکا، گاڑیاں روک کر درجنوں مسافروں سے لاکھوں نقدی، موبائل فونزاور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ متاثرہ رکشہ ڈرائیور آصف نے بتایا کہ چھ ڈاکوؤں نے روڈ پر ناکہ لگارکھا تھا ایک عمر رسیدہ ڈاکو مسافروں پر تشدد کر رہا تھا، ایک ٹرک ڈرائیور کو اس نے اپنی رائفل کا بٹ مارا جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ابرار جمیل چونیاں، یاسین چونیاں، آصف پھول نگر و دیگر مسافروں کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹا اور جنگل میں فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments