باغبانپورہ :دکان پر ڈکیتی کے 3 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر دکان سے لاکھ 70 ہزار روپے ، ایل ای ڈی، موبائل فون، موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔
جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم دانش، وارث، حسنین کو لوٹے ہوئے مال سمیت گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments