واسا :فائر سیفٹی و دیگر ضروری آلات کی موقع پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اہم احکامات جاری کر دیے ۔جاری کردہ مراسلے میں فائر سیفٹی، فرسٹ ایڈ اور دیگر ضروری آلات کی موقع پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
مراسلے کے مطابق واسا ایجنسیوں کے تمام ملازمین کو فائر فائٹنگ اور فائر سیفٹی کی بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی،ڈسپوزل سٹیشنز اور دیگر واسا ڈیوٹیز پر مامور ملازمین کو بھی تربیتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ٹیمز کے تعاون سے ٹریننگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے ۔فائر ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل کے لیے ملازمین کی عملی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments