پلاسٹک، پرنٹنگ کی نمائش پی 3پاکستان 2026 کا آغاز

پلاسٹک، پرنٹنگ کی نمائش پی 3پاکستان 2026 کا آغاز

صنعتوں کے رہنماؤں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کا قابلِ ستائش:شافع حسین

لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان میں پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری کی سب سے بڑی نمائش 3P پلاس پرنٹ پیک پاکستان لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ یہ نمائش فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے ، جس کا افتتاح شافع حسین، صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری پنجاب نے فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کے ہمراہ کیا۔اس سال نمائش کا بنیادی فوکس جدت، پائیداری، پلاسٹک کے ذمہ دارانہ استعمال اور سرکلر اکانومی کے فروغ پر ہے ، تاکہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ فیکٹ ایگزیبیشنز عالمی صنعتوں کے رہنماؤں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کا قابلِ ستائش کام کر رہی ہے ۔ یہ نمائش نہ صرف جدید مشینری اور ٹیکنالوجیز کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ماحول دوست اقدامات، پائیدار پیکیجنگ اور جدت کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہے ۔اس موقع پر سلیم خان تنولی نے کہا کہ 3P پاکستان صنعت کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جہاں سیکھنے ، تعلقات استوار کرنے کے شاندار مواقع ملتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...