فیروزپور روڈ کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کا پلان تیار
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی اہم شاہراہ فیروزپور روڈ کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کا پلان تیار، کینال بینک روڈ سے گجومتہ تک پندرہ کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف اربن ریجنریشن کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے ، فٹ پاتھ، پارکنگ، فساڈ اور سائن بورڈز کی بہتری سمیت متعدد اقدامات پلان میں شامل کرلیے ۔ دوسری جانب شادباغ کے چوک ناخدا پر مجوزہ انڈرپاس کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، دو رویہ دو لین انڈرپاس سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کو سہولت ملنے کی بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments