بیٹے کی بازیابی ، کیس ملتان سے لاہور منتقلی کی استدعا منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بیٹے کی بازیابی کیلئے ماں کی درخواست پر کیس ملتان سے لاہور ٹرانسفر کرنے کرنیکی استدعا منظور کرلی۔
صفیہ بی بی نے مؤقف اپنایا کہ چوہنگ پولیس بیٹے عابد رضا کو اٹھا کر لے گئی، لاہور پولیس نے بیٹے عابد رضا کو ملتان پولیس کے حوالے کردیا ،بیٹے کی بازیابی کا کیس ملتان میں زیر التوا ہے ، درخواست گزار ملتان میں بیٹے کے کیس کی پیروی کرنے سے قاصر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments