موٹروے پر پیدل پل کی تنصیب کے دوران ٹریفک متاثر
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو کے درمیان موٹروے پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تنصیب کا کام جاری ہونے۔۔۔
کے باعث ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر ہوگئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پل کی تنصیب کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں، تاہم ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے موٹروے پولیس کی اضافی نفری اور پٹرولنگ گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے دورانِ سفر احتیاط برتنے اور پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments