شاہدرہ ٹاؤن :گیس فلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی،7افرادزخمی

شاہدرہ ٹاؤن :گیس فلنگ کے دوران  آگ بھڑک اٹھی،7افرادزخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں گیس پوائنٹ پر گیس فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔

، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں شاکر، اویس، نبیل، انتخاب، راشد اور عدنان سمیت دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...