چھانگا مانگا:ٹرک کی ٹکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق
چھانگا مانگا، تلونڈی(نامہ نگاران)چھانگا مانگا میں کوئلے سے بھرے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔۔۔
جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت سرور کے نام سے ہوئی جونواحی علاقہ محمدی پور کا رہائشی تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ٹرک ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments