بچوں کی آڑ میں نوسر بازی کرنے والا گینگ پکڑا گیا

بچوں کی آڑ میں نوسر بازی کرنے والا گینگ پکڑا گیا

ملزم عرفان،آصف اندرون شہر، لاری اڈہ کے اردگرد وارداتیں کرتے تھے

لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے بچوں کی آڑ میں نوسر بازی کرنے والا دو رکنی متحرک گینگ گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے لڑائی جھگڑے کے بہانے جیب کا صفایا کرنے والے ملزم عرفان عرف کالو اور آصف کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوسر بازی،چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں مہارت رکھتے ہیں، دو افراد پر مشتمل یہ گروہ شہر کے مختلف مقامات خصوصاً اندرون شہر اور لاری اڈہ کے گرد و نواح میں وارداتیں کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...