پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے وابستہ:ملک محمد اسحاق

 پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کی  صلاحیتوں سے وابستہ:ملک محمد اسحاق

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے سلسلہ میں دبئی کے۔۔۔

 مقامی ریسٹورنٹ میں پروقار تقریب ہوئی۔ میزبانی چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی یو اے ای ملک محمد اسحاق نے کی جبکہ صدر پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب نے صدارت کی، رکن فنانس کمیٹی پنجاب محمد اشرف خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بلاول بھٹو کی صحت، درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ملک محمد اسحاق نے خطاب میں کہا پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کی صلاحیتوں، جمہوری شعور، برداشت اور قومی یکجہتی سے وابستہ ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تقریب میں خادم شاہین، نثار خٹک، شفیق صدیقی، نوفل عالم، فاروقی، عمران اعوان سمیت پیپلز پارٹی یو اے ای کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...