سی سی پی او کیخلاف توہین عدالت درخواست پر رپورٹ طلب
لاہور (کورٹ رپورٹ)لاہورہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شہری کو ہراساں کرنے پر سی سی پی او کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ،عدالت نے۔۔۔
پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔مومن خان کی درخواست پر دورانِ سماعت عدالتی حکم پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر سی سی پی او پر برہمی کا اظہار کرتے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں آپ نے نامکمل رپورٹ پیش کرنیوالے ملازمین کیخلاف کیا کارروائی کی؟ جن اہلکاروں کیخلاف انکوائری ہوئی انکی رپورٹ پیش کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments