شاہ عالم مارکیٹ :جیولری شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

شاہ عالم مارکیٹ :جیولری شاپ  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ کی فاطمہ مارکیٹ میں سات منزلہ پلازہ کی چوتھی منزل پر جیولری شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ۔۔۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد رات گئے آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے بھی موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن کی نگرانی کی اور متاثرہ عمارت کے اطراف سے ٹریفک اور غیر متعلقہ افراد کو ہٹانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...