23ملزم گرفتار، 566 بٹیر و دیگر جنگلی پرندے بازیاب

23ملزم گرفتار، 566 بٹیر و دیگر جنگلی پرندے بازیاب

بٹیر و فالکن کے 32 نٹنگ گیئرز ضبط ،7ملزموں کو اڑھائی لاکھ جرمانہ

لاہور(اے پی پی)محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے جنگلی حیات کی بین الصوبائی سمگلنگ، غیر قانونی شکار، کاروبار اور قبضہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران سینٹرل زون لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات سے 23ملزمان کو گرفتار کر کے 566 زندہ بٹیر و دیگر جنگلی پرندے بازیاب کرائے ، بٹیر و فالکن کے 32نٹنگ گیئرز ضبط کر لئے، 7ملزمان کو 2 لاکھ 60ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر ملتان نے بٹیر کی بین الصوبائی سمگلنگ ناکام بنا کر 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500بٹیر برآمد کر لیے ۔ڈپٹی چیف وائلڈ لاائف رینجر لاہور سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں پرندوں کے ایک شکاری کو گرفتار کر کے 25 ہزار روپے جرمانہ کیا،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر نارووال حنفیہ یوسف نے فاختہ کے شکاری کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا اور ایک بندر ریسکیو کر کے آزاد کیا، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ تبسم ایمان نے پی سی پی کے ساتھ پرندوں کے ایک شکاری کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا اور مور کے غیر قانونی قبضہ پرایک ملزم کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...