بغیر ہیلمٹ ، ون وے کی خلاف ورزی ہر ہولڈ اپ کا فیصلہ
کم عمر ڈرائیورز کے چالان کیساتھ گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کی جائیگی :سی ٹی او
لاہور(آئی این پی ) سٹی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیور، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ اور ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا فیصلہ کیا ہے ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے چالان کے ساتھ ان کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کی جائے گی، تاہم کم عمر ڈرائیور کا موٹر سائیکل جووینائل پرمٹ دکھانے پر چھوڑ دیا جائے گا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر پہلے مرحلے میں چالان جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔سی ٹی او لاہورکے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بچے گھر سے موٹرسائیکل، گاڑی اور رکشہ لے کر سڑکوں پر آجاتے ہیں،لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ اور گاڑی بند کی جائے گی ۔لائسنس دفاتر کے باہر بھی خصوصی ہولڈ اپ ہوگا، جہاں موٹرسائیکل سواروں کو لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments