مفتی محمودؒ کے مشن پر کاربند رہیں گے مفتی اسد محمود، مولانا محمد امجد خان
لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی اسد محمود اور امیر پنجاب مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ مولانا مفتی محمودؒ نے پاکستان میں جمہوری، آئینی اور دینی جدوجہد کی ایسی روشن مثال قائم کی جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
مفتی محمودؒ اپنے پیچھے ایسا کردار اور مشن چھوڑ گئے جس کی وجہ سے آج پاکستان میں داڑھی اور پگڑی والا سر فخر سے اٹھا کر چل سکتا ہے ۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کے لیے اپنی گردنیں کٹوا سکتے ہیں لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments