پاسبان ریمیٹنس کا ملکی سطح پر آغاز

پاسبان ریمیٹنس کا ملکی سطح پر آغاز

لاہور(سٹاف رپورٹر)بینکنگ انڈسٹری نے سٹیٹ بینک کے اشتراک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاسبان ریمیٹنس کا ملکی سطح پر آغاز کر دیا ۔۔۔

سکیم کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور قانونی و بینکنگ ذرائع سے ترسیلاتِ زر کو فروغ دینا ہے ۔سکیم کا اعلان گورنر جمیل احمد کی زیرصدارت سٹیٹ بینک منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔، سینئر بینکرز اور حکومتی حکام نے شرکت کی۔گورنر سٹیٹ بینک نے خطاب میں کہا ایس بی پی اور حکومت چند ماہ سے پی بی اے کیساتھ ملکر خود مختار اور مارکیٹ پر مبنی ترسیلاتِ زر سکیم پر کام کر رہے تھے تاکہ اوورسیزپاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے ترسیلات بھیجنے کیلئے مسلسل سہولت دی جا سکے ۔ اوورسیز کی بھجوائی گئی رقوم لاکھوں پاکستانی خاندانوں کو گھریلو اخراجات میں معاونت اور سرمایہ کاری و معاشی مواقع کیلئے وسائل فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔گورنر نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا اور کہا انکی ترسیلاتِ زر مالی سال 2019 کے مقابلے میں مالی سال 2026میں تقریباً دگنی ہو کر ریکارڈ 41.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔اس اقدام بارے شرکا کو بریفنگ دیتے سی ای او / سیکرٹری جنرل پی بی اے منیر کمال نے بتایا کہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والی ترسیلاتِ زر پر مستفید کنندگان جنوری 2027سے خود بخود سہ ماہی قرعہ اندازی کے اہل ہو جائینگے جسکا انعامی فنڈ 4 ارب روپے فی سہ ماہی ہے ۔چیئرمین پی بی اے ظفر مسعود کاکہناہے کہ قومی بینکوں نے 80 ارب کے ریمیٹر انسنٹیو کی ذمہ داری سنبھالی، برآمد کنندگان کیلئے ایکسپورٹ ری فنانس کی شرحوں میں کمی کی، پرائیویٹ، زرعی اور ایس ایم ای قرضوں کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا اور گردشی قرضے کے حل میں کردار ادا کیا۔ اوورسیز پاکستانی اس سفر کا اہم حصہ ہیں اور پاسبان سکیم انکی انتھک خدمات کا اعتراف کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...