کاہنہ:میاں بیوی پر تشدد،فائرنگ میں ملوث5ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں میاں بیوی پر تشدد، سرعام اسلحہ نمائش اور فائرنگ پر پولیس نے کارروائی کر کے۔۔۔
5ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم گلی میں اسلحہ کی نمائش اور گالم گلوچ کر رہے تھے جس پر متاثرہ میاں بیوی نے منع کیاتو ملزموں نے میاں بیوی کو دھکے دیئے اورتشددکانشانہ بناکر فائرنگ شروع کر دی۔ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اویس، ناصر، انس، امتیاز اور حسن کو گرفتار کرکے تین پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments