اچھرہ میں لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے اچھرہ سے جواں سالہ لڑکی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کوگرفتار کر لیا۔۔۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم شکیل نے والدہ کی عدم موجودگی میں لڑکی کو ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کیں اور کسی کو بتانے پرقتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔ انہوں نے کہاخواتین کا استحصال کرنیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔اچھرہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیااور تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments