موٹروے پولیس نے چوری شدہ کار برآمدکرلی، ڈرائیور گرفتار

موٹروے پولیس نے چوری  شدہ کار برآمدکرلی، ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)این فائیو سنٹرل زون بہاولپور کے قریب موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سفید کار برآمد کر لی۔۔۔

۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لودھراں ڈسٹرکٹ کنٹرول اور سیف سٹی کی نشاندہی پر موٹروے پولیس نے گاڑی کو 866 نارتھ باؤنڈ کے قریب روک کر تصدیق کی جہاں گاڑی چوری شدہ ثابت ہوئی۔ پولیس نے ڈرائیور عبدالحق کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت قانونی کارروائی کیلئے تھانہ صدر لودھراں کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...