پی وی آئی سی ایس نظام 15اکتوبر سے نافذہوگا:ٹرانسپورٹ اتھارٹی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں پرائیویٹ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم، یعنی پی وی آئی سی ایس کے نفاذ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہم،پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور میں پی وی آئی سی ایس نظام کا نفاذ 15اکتوبر سے شروع ہوگا۔ نئی ایڈوائزری اور۔۔۔
گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں، تمام پی وی آئی سی ایس سٹیشنز 24 گھنٹے ، ہفتے کے ساتوں دن فعال رہیں گے ، اتوار کوبھی سروسز جاری رکھنا لازمی ہوگا۔سٹیشنز پر گاڑیوں کے معائنے اور سرٹیفکیشن کیلئے پی وی آئی سی ایس سٹیکرز کا وافرسٹاک برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ پی وی آئی سی ایس سٹیشن کے لائسنس ہولڈر یا انتظامیہ کیخلاف انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ سٹیشن کا لائسنس بھی منسوخ کیاجا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments