ڈاکوئوں نے شہری سے موٹر سائیکل اور 5ہزار نقدی چھین لی
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ کے تھانہ بڑاگھر کے علاقہ ٹاہلی والا کے قریب 3ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری مقصود احمد سے موٹر سائیکل اور 5ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔
نواحی گاؤں بندیکی جاگیر کارہائشی مقصود احمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کوٹ نامدار سے گھر واپس جا رہا تھا کہ لٹ گیا۔ کہ پیچھے سے آنے والے تین نامعلوم ملزموں نے اسے اسلحہ کے زور پر روکا اور موٹر سائیکل اور پانچ ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments