نوتعینات سی او کا میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی مختلف برانچز کا دورہ

نوتعینات سی او کا میونسپل کمیٹی  شیخوپورہ کی مختلف برانچز کا دورہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نئے تعینات ہونیوالے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ڈاکٹر اے ڈی چن نے چارج سنبھالنے کے بعد میونسپل کمیٹی کی مختلف برانچز کا دورہ کیا ،سائلین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کئے ۔

چیف آفیسر اے ڈی چن ریگولیشن برانچ،پلاننگ ،ڈیتھ اینڈ برتھ برانچ سمیت دیگر برانچز میں گئے ۔ اس موقع پر اسلام الدین ، راحت علی ، محمدنعیم ودیگر بھی ہمرا ہ تھے ۔ دورہ کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف آفیسر اے ڈی چن نے کہاکہ میونسپل کمیٹی میں آنیوالے سائلین تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ میونسپل کارپوریشن میں تعینات آفیسرز اور اہلکار اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، ڈیوٹی سے غائب اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...