پتوکی :غلط انجکشن لگنے سے 10سالہ بچی جاں بحق
ورثا کا نجی کلینک کے مزمل نامی ڈسپنسر پر غلط انجکشن لگانے کا الزام
پتوکی (اے پی پی)پتوکی کے نواحی گائوں بھونیکی اوتاڑ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ ورثا نے نجی کلینک کے مزمل نامی ڈسپنسر پر غلط انجکشن لگانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ واقعے کے بعد ڈی ڈی ایچ او پتوکی نے نجی کلینک سیل کر دیا۔ورثا کے مطابق ڈسپنسر مزمل نے گزشتہ رات بچی کو انجکشن لگایا، جس کے فوری بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔متاثرہ بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments