صوبائی پیغام امن کمیٹی کی موجودہ حالات پر فکری نشست

صوبائی پیغام امن کمیٹی کی موجودہ حالات پر فکری نشست

قومی اتحاد کو فروغ دینا ضروری :طاہر اشرفی،رنجیت سنگھ ، بشپ ندیم کامران

لاہور (سیاسی نمائندہ)چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی، سردار رنجیت سنگھ اور بشپ ندیم کامران نے صوبائی پیغام امن کمیٹی حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان اور عالم اسلام کے موجودہ حالات پر علمی و فکری نشست سے خطاب کرتے کہا ہے کہ امن، محبت، مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ طاہر اشرفی نے کہا پاکستان میں دہشتگردی بڑا چیلنج ہے اور خیبر پختونخوا سمیت دو صوبوں میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ پختونخوا میں پولیس، فوج اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب ہوتے کہا معذرت سے کہنا پڑتا ہے کہ پولیس اہلکار شہید ہوئے لیکن کوئی وزیر جنازے میں نہیں گیا۔ پولیس اور فوج کے جوان ہمارے اپنے بیٹے ہیں، دشمن انہیں نشانہ بنارہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے وزرا سو میں سے ستر شہدا کے جنازوں میں شریک نہیں ہوئے ۔ رنجیت سنگھ نے کہا تمام پاکستانیوں، اقلیتوں اور پاک فوج کیساتھ ملکر ملک کو مضبوط بنانا ہے ،فیلڈ مارشل نڈر افسرہیں جنہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم حد جوڑنا اور حد توڑنا بھی جانتے ہیں۔بشپ ندیم کامران نے کہا ملکی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ دیگرمقررین نے بھی قومی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...