چور گینگ اورخواتین سمیت 7ملزم گرفتار،نقدی،موبائلز برآمد
لاہور (آئی این پی) لاری اڈہ اورموچی گیٹ پولیس نے دو چور گینگ سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
لاری اڈہ پولیس نے موبائل چور گرفتارملزموں کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز، رکشہ، نقدی، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں جبکہ پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔ موچی گیٹ پولیس کی کارروائی میں خواتین پر مشتمل 2 رکنی چور گینگ گرفتار، 2 پرس اور 60 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد، بازاروں میں رش کا فائدہ اٹھا کر خواتین کے پرس اور نقدی چوری کرتی تھیں۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments