گلاب دیوی ہسپتال جھگڑے میں ملوث دوخواتین پکڑی گئیں

گلاب دیوی ہسپتال جھگڑے  میں ملوث دوخواتین پکڑی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)گلاب دیوی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین کے درمیان جھگڑے کے کیس میں پیشرفت ،نصیر آباد پولیس نے جھگڑے میں ملوث 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔

دونوں خواتین کو عدالت پیش کر دیا گیا۔واقعہ گزشتہ رات امیر الدین وارڈ میں پیش آیا تھا۔لیڈی ڈاکٹر زہرہ نے علاج میں دشواری سے بچنے کیلئے خواتین کو وارڈ سے باہر جانے کا کہا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نظم و ضبط اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے بروقت کارروائی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...