تھہ شیخم:معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

تھہ شیخم:معمولی تلخ کلامی پر  فائرنگ سے نوجوان زخمی

تھہ شیخم(نامہ نگار)قصور کے علاقہ تھہ شیخم کے نواحی علاقہ نند کا تکیہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا گیا۔

مدعی ساجد جاوید نے تھانہ تھہ شیخم کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی کہ اس کا بھائی محمد امجد گھر سے باہر آیا تو اس کی ملزم شفاقت نعیم عرف ساقوسے مبینہ طور پر کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی، مشتعل ملزم نے مبینہ طور پر اپنا پستول نکالا اور محمد امجد کو دو گولیاں ماریں،جس سے وہ زخمی ہوگیا۔مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ تھہ شیخم نے ملزم شفاقت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...