چوک میں بیٹھا بزرگ چل بسا، پولیس لاش کوڑاکرکٹ والے لوڈررکشہ میں لے گئی

 چوک میں بیٹھا بزرگ چل  بسا، پولیس لاش کوڑاکرکٹ  والے لوڈررکشہ میں لے گئی

تلونڈی(نامہ نگار)چونیاں کے علاقہ الہ آباد مین چوک میں عمر رسیدہ شخص دم توڑ گیا، پولیس لاش کوڑاکرکٹ والے لوڈررکشہ میں لے کر گئی، جس نے کئی سوالات کو جنم دیدیا۔

متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی جو کنگن پور کا رہائشی ہے۔ محمد حسین دو روز قبل گھر سے ناراض ہو کر مین چوک الہ آباد میں بیٹھا ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا، تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔ متوفی کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...