عوام کوقیادت کے انتخاب کا آزادانہ حق حاصل ہونا چاہئے :غلام نبی

 عوام کوقیادت کے انتخاب کا آزادانہ  حق حاصل ہونا چاہئے :غلام نبی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین وسابق کوآرڈ ینیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لانے اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں شریک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے۔

کسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب ریاستی ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، شہریوں کو انصاف کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کے ووٹ اور رائے کا احترام کیا جائے ۔ جمہوریت کا بنیادی تقاضا ہے کہ عوام کو اپنی قیادت کے انتخاب کا آزادانہ حق حاصل ہو اور تمام سیاسی جماعتوں کو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران حاجی غلام نبی ورک نے کہاکہ موجودہ حالات کاتقاضا ہے کہ بدعنوانی کی حوصلہ شکنی ہو اور عام شہری کو اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے بار بار دفاتر اور عدالتوں کے دروازے نہ کھٹکھٹانے پڑیں عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مضبوط بنانے کے لیے شفاف طرز حکمرانی، جواب دہی، انصاف کی بروقت فراہمی اور بنیادی سہولیات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...