الہ آبادمیں تکمیلِ حفظِ قرآن کی تقریب
الہ آباد (نمائندہ دنیا )مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث و جامعہ مسجد بشیر اہلحدیث الہ آباد کے نواحی علاقے تلونڈی میں حفظِ قرآن کی تکمیل پر ایک پُرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔
قاری عبدالرشید ثاقب کے شاگرد سمیر عارف نے قرآن مجید حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر قاری عبدالرشید ثاقب نے کہا کہ قرآن مجید سے وابستگی ہی ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments