سیاسی معاملات کو بامقصد مذاکرات سے آگے بڑھایا جائے :ہشام الٰہی
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ ملک میں سیاسی کشیدگی اور باہمی فاصلے بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
جمہوری اصولوں کا احترام اور عوامی مینڈیٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ سیاسی معاملات کو طاقت کے بجائے افہام و تفہیم، تدبر اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھایا جائے ۔جماعتی وفود سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ملک کو انتشار اور سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رکھنا وفاقی حکومت اور تمام قومی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments