نائب امیر جماعت اسلامی کی بلوچستان کے طلبہ وفد سے ملاقات

نائب امیر جماعت اسلامی کی بلوچستان کے طلبہ وفد سے ملاقات

وزیر اعظم بلوچستان بحران کے حل کیلئے فوری قومی کانفرنس بلائیں:لیاقت بلوچ

لاہور (سٹا ف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں بلوچستان کے زیر تعلیم طلبا و طالبات کے وفد سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے کہا کہ بلوچستان طویل مدت سے شورشوں کی زد میں ہے ،شورش برپا کرنیوالوں کے بیانیہ کی عوامی تائید بڑھتی جا رہی ہے اور شورش روکنے والوں کا بیانیہ تنہائی کا شکار ہے ۔بلوچستان میں اضطراب، شورش، عسکریت، سیاسی مسئلہ اور عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی بنیادوں پر حل کیا جائے وزیر اعظم بلوچستان کے بحران کے حل کیلئے فوری قومی کانفرنس بلائیں۔

ڈائیلاگ اور شورش زدہ طوفانی جذبات کو نارمل کرنے کیلئے اپنائیت محبت کا اسلوب پیدا کیا جائے ۔بلوچستان کے طلبا و طالبات جہاں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہمارے لیے بہت عزیز ہیں اور انکی قدر و احترام قومی تقاضہ ہے ۔لیاقت بلوچ نے اوور سیز پاکستانیز فورم کے شرکاسے خطاب کرتے کہا کہ وہ بیرون ملک پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں۔ملک میں بحرانوں سے اوور سیز پاکستانیوں کی پریشانیاں وطن سے محبت کی بڑی علامت ہیں۔جماعت اسلامی ملک کو سیاسی، آئینی، انتخابی بحرانوں سے نکالنے کی جدو جہد کر رہی ہے ۔آئی پی پیز اور پیٹرول لیوی کے ظلم سے قومی معیشت اور عام آدمی کو نجات دلانے کی جد وجہدانشا اللہ کامیاب ہو گی۔دریں اثنالیاقت بلوچ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،وفاقی وزیر احسن اقبال سے بھی لاہور میں ملاقات ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...