پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

مائنز لیبرمیں سبجیکٹ سپیشلسٹ (فزکس) کی 1 اسامی کیلئے ایک امیدوار کامیاب

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ معدنیات ، محکمہ ہاؤسنگ ، محکمہ جیل خانہ جات کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ پنجاب میں سبجیکٹ سپیشلسٹ (فزکس) کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کے لیے حکومت پنجاب کو سفارش کی گئی ہے ۔ ٹیپا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ ہاؤسنگ میں سب انجینئر (الیکٹریکل) کی دو اسامیوں کے لیے دو امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے ۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جونیئر اکاؤنٹنٹ کی تین اسامیوں کے لیے تین امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس) کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کے لیے حکومت پنجاب کو سفارش کی گئی ہے ۔کامیاب امیدواروں کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...