سکول ہیڈز کی 1629نئی اسامیوں پراتفاق،بھرتیوں کی راہ ہموار
لاہور(خبر نگار )پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس اور سینئر ہیڈز کی بھرتیوں کی راہ ہموار ہوگئی۔ محکمہ خزانہ نے صوبے بھر میں ان عہدوں کی 1629 نئی اسامیاں تخلیق کرنے پر اتفاق کرلیا۔
نئی تخلیق کردہ اسامیوں میں 654ہیڈ ماسٹرز، 748 ہیڈ مسٹریس، 177 سینئر ہیڈ ماسٹرز اور 50 سینئر ہیڈ مسٹریس کی پوسٹیں شامل ہیں۔ ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی نئی پوسٹیں بی ایس 17 جبکہ سینئر ہیڈ ماسٹرز اور سینئر ہیڈ مسٹریس کی بی ایس 18 میں ہونگی، تاہم ان عہدوں پر تعیناتی متعلقہ اضلاع کے دستیاب فنڈز سے مشروط ہوگی۔ضلع فیصل آباد میں 79 ، گجرات 69، قصور 68 ، لاہور 64 ،گوجرانوالہ، 59، سیالکوٹ،58 اور راولپنڈی میں 57 نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments